• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 154173

    عنوان: آغاخانی اور بوہری فرقوں کے ساتھ معاملات کرنا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) آغاخانی اور بوہری فرقوں کے ساتھ معاملات کرنا کیسا ہے؟ یعنی خرید و فروخت کرنا ان سے دوستی کرنا یا ان میں نکاح کرنا یا ان سے علاج و معالجہ کرانا؟ اور مختصراً یا تفصیلاً یہ بھی بتائیں کہ ان کے عقائد کیا ہیں؟ اور یہ لوگ کافر ہیں یا مرتد یا فاسق؟ (۲) ہمارے دفتر میں ایک بوہری کئی سالوں سے کام کر رہا ہے، یہ شخص اپنے کام سے کام رکھتا ہے، کسی سے مذہبی معاملات میں بحث و مباحثہ نہیں کرتا، نہ ہی اپنے مذہب کی تبلیغ کرتا ہے، اسے اپنے یہاں رکھنا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1394-1464/B=1/1439

    (۱، ۲) آغاخانی اور بوہرے دونوں فرقے اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے خارج از اسلام قرار دئے گئے ہیں اس لیے ان لوگوں سے ظاہری رواداری اور اخلاق برتنے میں کوئی حرج نہیں لیکن ان کے ساتھ دلی دوستی اور گہرے تعلقات نہ رکھنا چاہئے۔ اگر کوئی بوہری بے ضرر ہے اپنے کام سے کام رکھتا ہے اور اپنے مذہب کی تبلیغ نہیں کرتا ہے اور کام صحیح کرتا ہے تو اسے دفتر میں رکھ سکتے ہیں، مگر پھر بھی ایسے لوگوں سے احتیاط کرنا ہی بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند