• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 153913

    عنوان: بیعانہ کی عدم واپسی شریعت میں جائز ہوگی یا نہیں؟

    سوال: تعامل ناس اور رواج یہ ہے کہ بیعانہ واپس نہیں کیا جاتا اور اکثر چیزیں تعامل کی وجہ سے جائز قرار دی جاتی ہیں تو کیا تعامل کی وجہ سے بیعانہ کی عدم واپسی شریعت میں جائز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1430-1383/L=12/1438

    اگرمقررہ مدت میں مشتری رقم ادا نہ کرے تو بائع کے لیے بیعانہ کی رقم اپنے پاس رکھ لینا جائز نہیں، حدیث شریف میں اس کی ممانعت آئی ہے : ”نہی عن بیع العربان“ قال الزرقانی فی شرح ھذا الحدیث ہو باطل عند الفقہاء لما فیہ من الشرط والغرر وأکل أموال الناس بالباطل (إعلاء السنن: ۱۴/۱۶۶)،اس طرح کے منصوص مسائل میں بالخصوص جبکہ اس کی وجہ سے لوگوں کا حق مارا جائے تعامل کوجواز کی دلیل نہیں بنایا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند