• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 151915

    عنوان: غریب بچوں کے ساتھ اپنے بچوں کے کپڑے سی لینا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص نے کسی ٹیلر کو کپڑا دیا یہ کہہ کر کہ غریب بچوں کے کپڑے سی دینا ٹیلر خود بھی غریب ہے اس نے دوسرے غریب بچوں کے ساتھ اپنے بچوں کے بھی کپڑے سی لئے تو یہ کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 151915

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 921-901/sd=9/1438

    صورتِ مسئولہ میں ٹیلر کے لیے اپنے غریب بچوں کے کپڑے سینے کی گنجائش ہے۔ یستفاد :وَقَالَ فِی الْمَرْغِینَانِیِّ وَکَّلَ بِدَفْعِ زَکَاتِہِ فَدَفَعَہَا لِوَلَدِہِ الْکَبِیرِ أَوْ الصَّغِیرِ أَوْ زَوْجَتِہِ یَجُوزُ۔( تبیین الحقائق : ۳۰۵/۱، کتاب الزکاة، باب المصرف،ط: المطبعة الکبری الأمیریة )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند