• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 151592

    عنوان: آن لائن ٹیكسی بكنگ میں بعض مرتبہ ڈرائیور عورت ہوتی ہے؟

    سوال: السلام علیکم میں ملازمت کےسلسلہ سےملیشیا میں رہتا ہوں ۔ میں جب آنلائن ٹیکسی(Uber / Ola etc.) بک کرتا ہوں تو کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کے ڈراؤر عورتیں ہوتی ہیں۔ یہاں کے شافعی علماء نے ان ٹیکسیوں میں سفر کرنا حرام ہونے کا فتوا دیا ہے۔ چونکہ میں حنفی فقہ کا تابع ہوں، برائے مہربانی حنفی فقہ کے مطابق اس مسئلہ کا حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 151592

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1095-1080/M=9/1438

    اجنبیہ عورت کے ساتھ خلوت وسفر فقہ حنفی میں بھی ناجائز ہے، آپ آن لائن ٹیکسی بک کرنے سے پہلے اس کی تفصیلات نیٹ پر پڑھ لیا کریں، اگر معلوم یا محسوس ہو کہ ڈرائیور عورت ہے تو اس کی ٹیکسی بک نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند