• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 151000

    عنوان: کیا میڈیکل / ہیلتھ انشورنس کمپنی کے محکمہ مالیات اور اکاؤنٹ میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہوں گا کہ کیا میڈیکل /ہیلتھ انشورنس کمپنی کے محکمہ مالیات اور اکاؤنٹ میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟اس میں کام کی نوعیت انفارمیشن( معلومات/اطلاعات ) پر تجزیہ کرنا ہے۔

    جواب نمبر: 151000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:963-1440/sn=2/1439

    کمپنی کا پالیسی ہولڈروں کے ساتھ کیا معاملہ ہوتا ہے، اگر اس سے آپ کا کوئی تعلق نہ ہو، آپ کا کام صرف کمپنی کے مجموعی حسابات اور معلومات کا تجزیہ کرنا ہو تو صورتِ مسئولہ میں آپ کے لیے اس محکمہ میں ملازمت کرنے کی گنجائش ہے؛ لیکن بہرحال بہتر ہے کہ آپ کسی اور ادارے میں ملازمت تلاش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند