• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 149917

    عنوان: جنس تبدیل كرانے والوں كے حقوق كیا ہیں؟

    سوال: اسلام میں Transgender (جو آپریشن کے ذریعہ اپنی جنس تبدیل کروالیتے ہیں) کا حکم اور ان کے حقوق کیا ہیں؟ براہ کرم قرآن وحدیث کا حوالہ بھی عنایت فرمادیں۔

    جواب نمبر: 149917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 725-700/M=6/1438

    جنس تبدیل کرنا، ناجائز اور ملعون عمل ہے، یہ اللہ تعالی کی خلقت و بناوٹ کو بدلنا اور تخلیق الٰہی کو چیلنج کرنا ہے شریعت میں اس کی ہرگز اجازت نہیں، جو لوگ فطرت سے بغاوت کرتے ہوئے اس مذموم و شیطانی حرکت کا ارتکاب کرتے ہیں وہ شریعت کی نظر میں ملعون ہیں، قرآن میں ہے: فطرة اللہ التي فطر الناس علیہا لاتبدیل لخلق اللہ: ترجمہ: اللہ کی فطرت پر قائم رہو جس پر اللہ نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، اس کی خلقت میں کوئی تبدیلی نہیں“ اور حدیث میں ہے: لعن اللہ الواشمات والمستوشمات والمتنمصات والمتفلجات للحسن والمغیرات خلق اللہ (مشکوة)

    حقوق کا سوال حالات کی تفصیل لکھ کر معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند