• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 147799

    عنوان: بیوہ كے لیے پنشن لینا كیسا ہے؟

    سوال: پنشن کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ایک شخص نے اٹھارہ سال ایک سرکاری شوگر مل میں نوکری کی اس کی وفات کے بعد اس کی بیوہ ااٹھائیس سال سے اس کی پنشن لے رہی پے ۔ اب سوال یہ ہے کہ اٹھارہ سال کی پنشن تو مرحوم کی تنخواہ کی کٹوتی کی رقم تھی تو کیا باقی دس سال کی پنشن اس بیوہ کے لئے لینا جائز تھی کیا وہ رقم سود میں تو شمار نہ ہو گی ؟

    جواب نمبر: 147799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 336-279/Sd=5/1438

    جی ہاں! باقی دس سال کی پنشن مذکورہ بیوہ کے لیے لینا جائز تھا، یہ رقم سود میں شمار نہیں ہوگی، پنشن کی رقم تو شرعاً بیوی کی ملک ہوتی ہے کیونکہ یہ کمپنی یا حکومت کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند