• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 146516

    عنوان: اپنی کمائی ہوئی رقم کا آدمی خود مالک ہے؟

    سوال: میں اپنی لازمی ضروریات کا مکمل خیال رکھنے کے بعد اپنی بچی ہوئی رقم کی سرمایہ کاری کرنا چاہتاہوں تو کیا مجھے اپنے والد صاحب سے مشورہ کرنے اور ان کی اجازت لینے کی ضرورت ہے؟در حقیقت ، والدین ، بھائی بہن اورخود اپنی فیملی کے لیے تئیں بیٹے کی کمائی کے حوالے سے اس پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں؟

    جواب نمبر: 146516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 246-199/L=2/1438

    آپ اپنی کمائی ہوئی رقم کے خود مالک ہیں، اس رقم میں آپ کے والد یا بھائی بہنوں کا کوئی حصہ نہیں ہے، اگر آپ اپنی بچی ہوئی رقم کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو شرعاً اس کی اجازت ہے، اس کے لیے اپنے والد وغیرہ سے مشورہ لینا ضروری نہیں، اگر آپ مناسب سمجھیں تو مشورہ لے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند