• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 146282

    عنوان: قرآن کی آیت یا حدیث کی پوسٹ تیار کرکے سوشل میڈیا پر چلانا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ پہلے میں روزانہ قرآن کی آیت اور حدیث کی پوسٹ (تیار کرکے بھیجنا)بنایا کرتا تھا اور اس کو سوشیل میڈیا میں بھیج دیتا تھا اور میں خود ہی ان پوسٹ کو اچھی طرح سے پڑھ لیتا تھا، مگر کسی نے مجھے کہا کہ یہ مت کرو۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا دوبارہ روزانہ پوسٹ تیار کرکے بھیجوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 146282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1372-1338/sd=1/1439

    قرآن کی آیت یا حدیث کی پوسٹ تیار کرکے سوشل میڈیا پر چلانا ایک نازک معاملہ ہے ،اس میں احتیاط چاہیے ،کسی مستند عالم دین کی نظر ثانی کے بعد ہی ایسی پوسٹ چلانی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند