معاملات - دیگر معاملات

United Arab Emirates

سوال # 146212

کیا میں الیکشن میں ایک امیدوار عورت ( female candidates) کو ووٹ دے سکتا ہوں؟ کیا یہ حرام ہے یا نہیں؟ الیکشن میں اگر وہ امیدوار عورت مسلم ہے تب ووٹ دینا حرام ہے یا نہیں؟ اور اگر وہ امیدوار غیر مسلم عورت ہے تو پھر حرام ہے یا نہیں؟
برائے کرم مجھے بتلائیں، مہربانی ہوگی۔

Published on: Dec 1, 2016

جواب # 146212

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 222-188/L=2/1438



اگر عورت کو ووٹ دینا قومی و ملی اعتبار سے مناسب ہوتو ”اہون البلیتین“ کے پیش نظر عورت کو ووٹ دینے کی گنجائش ہوگی یہ حرام نہ ہوگا۔



(۲) غیر مسلم عورت کی بھی بشرائطِ مذکورہ ووٹ دینے کی گنجائش ہوگی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات