• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 145687

    عنوان: زیورات ركھ كر قرض دینا

    سوال: میں جویلرس (سونا ، چاندی) کی دوکان کرتا ہوں کیا جویلری رکھ کر کسی کو روپیہ دینا یا کسی دوسرے سے روپیہ لے کر دینا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 145687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 096-070/H=2/1438

     

    جویلرس (زیورات) رکھ کر روپئے قرض دینا یا کسی کے پاس زیورات رکھ کر قرض لینا جائز ہے البتہ ان زیورات سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند