معاملات - دیگر معاملات

Pakistan

سوال # 1273

آپ کی ویب سائٹ پر موجود فتاوی میں دبئی اسلامی بینک اور میزان بینک وغیرہ  میں نوکری سے متعلق سوال کے جواب میں کافی ابہام ہے۔ از راہ کرم اس کا تفصیلی اور مدلل جواب عنایت فرمایے۔

Published on: Jul 29, 2007

جواب # 1273

بسم الله الرحمن الرحيم

(فتوى:  540/ن = 529/ن)


اگر مذکورہ دونوں بینکوں میں سودی کاروبار نہیں ہے اور نہ ہی ان میں سود کا حساب و کتاب کرنا ہوتا ہے اور ملازمین کو تنخواہیں بھی حلال آمدنی سے دی جاتی ہوں تو ان کی ملازمت جائز ہے ورنہ نہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات