• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 8822

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ ایک لڑکے نے ایک لڑکی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس لڑکی سے ضرور نکاح کرے گا یہاں تک کہ دم نکل رہا ہو۔بعد میں دونوں کی الگ الگ جگہوں پر شادی ہوگئی۔ اب اس لڑکے کے وعدے کا کیا ہوگا؟ کیا اسے کچھ کفارہ دینا پڑے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1427=1191/ل

    اگر کسی مجبوری کی وجہ سے وہ لڑکا اپنا وعدہ پورا نہ کرسکا تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔

    نوٹ: اگر اس لڑکے نے قسم کھائی ہو تو اس کو لکھ کر دوبارہ معلوم کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند