عبادات - قسم و نذر

INDIA

سوال # 69692

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں سؤال
1) اگر کسی نے کوئی کام پورا ہونے کی نذر مانی اور وہ کام اس کا ہو گیا، لیکن نذر کسی چیز کو پورا کرنے کی مانگی تھی وہ یہ بھول گیا تو اب وہ کیا کرے اپنی نذر کو کیسے پورا کرے ؟
2) حج و عمرہ پر جانے کے لئے کوئی دعاء، عمل یا وظیفہ ہوتو ارسال فرمائے جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

Published on: Nov 17, 2016

جواب # 69692

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 1407-1531/L=2/1438



(۱) اس کو چاہئے کہ ذہن پر زور دے اور جس چیز کے بارے میں اس کو غلبہ ظن ہو جائے اسی کے مطابق عمل کرلے ان شاء اللہ وہ نذر سے بری ہو جائے گا۔



(۲) بعض بزرگوں سے یہ عمل منقول ہے کہ اس کے لیے ایک فنڈ کو خاص کرلیا جائے اور ہر مہینے اس میں کچھ رقم ڈال دی جائے اور درود شریف کی کثرت کی جائے ان شاء اللہ اس کی برکت سے حج یا عمرہ پر جانا آسان ہوجائے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات