عبادات - قسم و نذر

Pakistan

سوال # 56993

کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک کی طرف پاوَں کرنا وپیٹھ کرنا وقرآن پاک سے اوپرکرسی وغیرہ پربیٹھنا کیسا ہے؟ شرعا اسکا کیا حکم ہے ؟برائے مہربانی جواب عنایت فرمادیں۔

Published on: Jan 1, 2015

جواب # 56993

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 129-95/Sn=3/1436-U

قرآن کریم کی طرف پاوٴں کرنا، اس کی طرف پیٹھ کرنا یا قرآن کریم نیچے رکھے ہوئے ہونے کی حالت میں اس کے قریب کرسی یا چارپائی وغیرہ پر بیٹھنا سب بے ادبی بلکہ مکروہ ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ وقالوا یکرہ أن یمدّ رجلیہ في النوم، وغیرہ إلی القبلة أو المصحف أو کتب الفقہ الخ (حلبی کبیری، ص: ۳۸، ط: اشرفی) وانظر: لکفایت المفتی (۱/۱۲۸، کتاب العقائد ط: دار الاشاعت کراچی) والفتاوی المحمودیہ (۳/ ۵۳۶، ط: ڈابھیل)

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات