عبادات - قسم و نذر

Pakistan

سوال # 56666

میرا سوال یہ ہے کہ کسی کو قسم دینے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ تجھے میری قسم ہے تو فلاں کام نہیں کرے گا تو اس صورت میں شریعت کیا حکم دیتی ہے؟

Published on: Nov 20, 2014

جواب # 56666

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 26-35/H=1/1436-U

کسی کو قسم دینے سے قسم نہیں ہوتی جب تک وہ اس کے کہنے پر خود قسم نہ کھائے، یا اس کی قسم پر ہاں نہ کہے ”رجل قال لآخر واللہ لتفعلن کذا وکذا ولم ینو استحلاف المخاطب ولا مباشرة الیمین علی نفسہ فلا شيء علی واحد منہما إذا لم یفعل المخاطب ذلک“ (ہندیة: ۲/۶۰ زکریا) اور غیر اللہ کی قسم کھانا اورکھلانا گناہ ہے، نہ اس سے قسم ہوتی ہے ”ومن حلف بغیر اللہ لم یکن حالفًا کالنبی علیہ السلام والکعبة کذا في الہندیة: ۲/۵۳، زکریا قدیمی)

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات