• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 56518

    عنوان: میری بیوی نے قسم کھائی کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں آپ کو مسیج نہیں کروں گی ، اس کے بعد اس نے قسم توڑدی ، یعنی مسیج کردیا ، اب کفارہ تو دینا ہوگا، دس فقیروں کو کھانا کھلانا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں بھی مسکین ہوں، میرے اوپر بھی زکاة فرض نہیں ہے ، میری ملکیت میں کل 10,000 روپئے ہیں اور باقی سب استعمال کی چیزیں ہیں، کیا میں اپنی بیوی کے کفارہ کی رقم دس دنوں تک لے سکتاہوں؟

    سوال: میری بیوی نے قسم کھائی کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں آپ کو مسیج نہیں کروں گی ، اس کے بعد اس نے قسم توڑدی ، یعنی مسیج کردیا ، اب کفارہ تو دینا ہوگا، دس فقیروں کو کھانا کھلانا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں بھی مسکین ہوں، میرے اوپر بھی زکاة فرض نہیں ہے ، میری ملکیت میں کل 10,000 روپئے ہیں اور باقی سب استعمال کی چیزیں ہیں، کیا میں اپنی بیوی کے کفارہ کی رقم دس دنوں تک لے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 56518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 38-16/Sn=1/1436-U صورت مسئولہ میں آپ اپنی بیوی کے کفارہ کی رقم نہیں لے سکتے (فی الملتقی مع المجمع ۱/۳۳۱ ط: دار الکتب العلمیة بیروت) ولا یدفع إلی․․․․ أو زوجتہ، وکذا لا تدفع إلی زوجہا (وفي الہندیة ۲/۷۱ ط: دار الکتب العلمیہ بیروت) لا یجوز صرف الکفارة إلی من لا یجوزد فع الزکاة إلیہ کالوالدین والمولودین وغیرہم․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند