• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 31044

    عنوان: اگرکوئی اللہ کی قسم کھائے اس طرح سے کہ اگر میں مستقبل میں ایساایسا کروں تو مجھ پر اللہ کا غضب ہوگا، کیا یہ سچ ہے کہ اس طرح کی قسم نہیں ہوتی ؟ اور اس کا کوئی کفارہ بھی نہیں ہوتا؟

    سوال: اگرکوئی اللہ کی قسم کھائے اس طرح سے کہ اگر میں مستقبل میں ایساایسا کروں تو مجھ پر اللہ کا غضب ہوگا، کیا یہ سچ ہے کہ اس طرح کی قسم نہیں ہوتی ؟ اور اس کا کوئی کفارہ بھی نہیں ہوتا؟

    جواب نمبر: 31044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 458=351-4/1432 مذکورہ جملہ کہنے سے قسم کا انعقاد نہیں ہوگا۔ وإن فعلہ فعلیہ غضبہ أو سخطہ أو لعنة اللہ أو ہو زان أو سارق أو شارب خمر أو آکل ربا لا یکون قسما لعدم التعارف(درمختار مع شامي: ۵/۴۹۶) مذکورہ بالا جملہ کہنے کے بعد اگر وہ شخص مستقبل میں وہ کام کرلیتا ہے تو اس پر قسم کا کفارہ نہیں ہوگا۔ البتہ قائل پر توبہ واستغفار ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند