• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 30387

    عنوان: میں نے اپنے ایک دوست سے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں تم سے تعلق نہیں توڑوں گا،لیکن پھر میں یہ بات بھول گیا۔ کچھ عرصہ کے بعد میں اس کی کسي بات پر خفا ہو گیا اور پھر قسم کھا لی کہ تم سے بات نہیں کروں گا ۔

    سوال: میں بہت پریشان ہوں.میں آپ سے یہ سوال چوتھی مرتبہ پوچھ رہا ہوں..... میں نے اپنے ایک دوست سے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں تم سے تعلق نہیں توڑوں گا،لیکن پھر میں یہ بات بھول گیا۔ کچھ عرصہ کے بعد میں اس کی کسي بات پر خفا ہو گیا اور پھر قسم کھا لی کہ تم سے بات نہیں کروں گا ۔اس ضمن میں میرے 3 سوال ہیں:1-کیا تعلق توڑنے کی قسم جائز ہے ؟ کیا یہ قسم تصور ہو گی؟ کیوں ک اسلام میں تعلق توڑنا حرام ہے۔ 2-اگر دوسری قسم کے بعد وو مجھ سے بات کرتا ہے اور میں اسے دوبارہ یہ ہی بات (کہ تم سے بات نہیں کروں گا ) بتانے کے لئے بات کر لیتا ہوں تو کیا قسم ٹوٹ گئی ہے ؟ 3-میری دونوں قسموں میں سے کس قسم کا کفارہ ادا کرنا پڑھے گا؟ یا کیا دونوں کا کفارہ ادا کرنا ہے ؟ اور کفارہ بھی بتا دیں .

    جواب نمبر: 30387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 468=391-4/1432 ایک کفارہ دوسری قسم کا ادا کردے کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند