Q. میری چچا زاد بہن جوکہ صرف سترہ یا اٹھارہ سال کی ہے اور انڈیا میں رہتی ہے جب بھی اس پر کوئی بھی بڑی پریشانی آئی تو اس نے بول دیا کہ میں کلام پاک پڑھوں گی اور کسی کو نہیں بتایا ۔ اب جب کہ(اس کے ذمہ ) اکیس قرآن ہوگئے ہیں تو جب سب نے بہت پوچھا کہ تم ہر وقت کیوں پڑھتی ہو تو بتایا کہ میں نے بول دیا ہے اور ابھی ایک بھی ختم نہیں ہوا ۔اس بچی کو پتہ نہیں تھاکہ اتنا نہیں بولتے اور پریشانیاں اتنی بڑی تھیں کہ اسے یہی سمجھ میں آیا۔ اب آپ بتائیں کہ اس کا کفارہ کیا ہو گا؟ کیوں کہ اکیس مرتبہ قرآن ختم کرنے کے لیے تو ایک عمر چاہیے۔ برائے مہربانی مدد کیجئے۔ کیا وہ یہ کلام پاک کسی اور سے پڑھوا سکتی ہے کہ مدرسہ میں پڑھوا دئے جائیں یااس کا کوئی اور طریقہ ہے؟