• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 22171

    عنوان: کیا نابالغ بچہ اور بچی کی قسم کا کفارہ ہوتاہے ؟ لڑکا اور لڑکی کب بالغ کہلاتے ہیں؟

    سوال: کیا نابالغ بچہ اور بچی کی قسم کا کفارہ ہوتاہے ؟ لڑکا اور لڑکی کب بالغ کہلاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 22171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):762=762-5/1431
     
    نابالغ بچہ اور بچی غیرمکلف ہوتے ہیں، ان کی قسم کا اعتبار نہیں اور حانث ہونے پر کفارہ بھی نہیں۔ لڑکے میں احتلام، انزال وغیرہ اور لڑکی میں حیض، حمل وغیرہ بلوغ کی علامات ہیں، اگر پندرہ سال سے پہلے بلوغ کی علامت ظاہر ہوجائے تو وہ بالغ شمار ہوگا خواہ لڑکا ہو یا لڑکی، ورنہ پندرہ سال مکمل ہونے پر دونوں بالغ کہلائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند