• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 177106

    عنوان: لعمرک لافعلن کذا۔ کیا اس جملے میں غیر اللہ کی قسم نہیں؟

    سوال: لعمرک لافعلن کذا۔ کیا اس جملے میں غیر اللہ کی قسم نہیں؟

    جواب نمبر: 177106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 616-478/B=07/1441

    صحیح یہ ہے کہ یہ غیر اللہ کی قسم ہے اس طرح قسم نہ کھانی چاہئے۔ علامہ شامی نے کتاب الایمان میں اس کی صراحت فرمائی ہے۔ بعض حضرات جیسے علامہ حسن جلبی نے یہ تاویل پیش کی ہے کہ یہاں مراد یہ ہے کہ وہ ذات جس نے تمہیں عمر عطا فرمائی ہیں ضرور ایسا کرونگا۔ لیکن علامہ رافعی نے اس تاویل کو رَدْ فرما دیا ہے بہرحال صحیح اور راجح قول یہی ہے کہ غیر اللہ کی قسم کھانا جائز نہیں۔ یہاں ”لعمرک“ الخ غیر اللہ کی قسم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند