• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 172953

    عنوان: مسجد میں نذر کی نیت سے بکرا دینا

    سوال: کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے مسجد میں ایک بکرا نذر کی نیت سے دیا تو کیا زید کا مسجد میں نذر کی نیت سے بکرا دینا صحیح ہے ،اور بکرا کی قیمت کا مسجد میں لگانا کیسا ہے ؟ برائے کرم شافی جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1383-1028/B=12/1440

    نذر کا بکرا ہو یا اور کوئی چیز مسجد میں آئے تو اس کے مستحق صرف وہ لوگ ہوتے ہیں جو غریب و محتاج ہوں، صاحب نصاب نہ ہوں ۔ نذر کا گوشت یا کوئی شیرینی جو مسجد میں آئے تو وہ صرف غریب مصلیوں کو دیدی جائے، صاحب نصاب مالداروں کے لئے اس کا کھانا جائز نہیں۔ بکرے کو فروخت کرکے اس کی قیمت مسجد میں لگانا ہرگز ہرگز جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند