• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 168334

    عنوان: كیا چاول دینے سے قسم كا كفارہ ادا ہوجائے گا؟

    سوال: ایک بار ہم میاں بیوی کے درمیان کچھ تکرار ہوئی ، میں نے کہا کہ قسم سے آگے تیرے زیور کا (زکاة کے لیے تول کر کتنا ادا کرنا ہے) حساب میں نہیں کروں گا، لیکن دوسرے ہی دن میں نے زیور تول کر حساب لگا کہ بول دیا، توکیا وہ قسم ہوگئی؟ اگر ہوگئی توکیا اس کے کفارے میں دس لوگوں کو دو وقت کا کھانا کھلانے کے بجائے اپنے غریب رشتہ داروں کو اس کی قیمت چاول دینے سے کفارہ ادا ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 168334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 568-565/M=06/1440

    صورت مسئولہ میں آپ نے قسم کھاکر جو کچھ کہا اس سے قسم منعقد ہوگئی، پھر دوسرے دن اس قسم کے خلاف کیا تو قسم ٹوٹ گئی، آپ حانث ہوگئے، لہٰذا قسم کا کفارہ دینا واجب ہے، کفارے میں اگر دس فقیر کو دو وقت کھانا کھلانے کے بجائے اپنے غریب و محتاج رشتے داروں کو اس کی قیمت (روپئے میں) دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں، غلہ (گیہوں) کی شکل میں دینا چاہیں تو ہر فقیر کو ایک کیلو ۶۳۳/ گرام گندم، دیدیں اور چاول دینا چاہیں تو ہر فقیر کو ۳/ کلو ۲۶۶، گرام چاول دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند