• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 165650

    عنوان: میں نے بارہا قسم توڑی ہے میں كیا كروں؟

    سوال: میں نے اللہ کی قسم بہت بار توڑی ہے، لیکن کفارہ کے لیے پیسہ نہیں ہے، میں بہت پریشان ہوں ، ملازمت بھی نہیں ہے، اور نہ ہی روزہ رکھ سکتاہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:104-148/sd=2/1440

     جتنی بار قسم توڑی ہے ، اتنے ہی کفارے واجب ہوں گے ۔ وتعدد الکفارة لتعدد الیمین( در مختار ) اگر دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانے کی استطاعت نہیں ہے ، تو ایک قسم کے کفارے میں مسلسل تین روزے رکھنا ضروری ہے ، اگر روزے کی بھی استطاعت نہیں ہے ، تو توبہ استغفار کرتے رہیں اور جب بھی استطاعت ہوگی کفارہ ادا کرنا ضروری ہوگا۔ (وَإِنْ عَجَزَ عَنْہَا) کُلِّہَا (صَامَ ثَلَاثَةَ أَیَّامٍ وِلَاءً)( در مختار )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند