عبادات - قسم و نذر

Pakistan

سوال # 160207

کفارہ قسم میں سلا ہوا کپڑا دینا ضروری ہے یا ان سلا جوڑا بھی دے سکتے ہیں؟

Published on: Mar 31, 2018

جواب # 160207

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:821-695/sd=7/1439



قسم کے کفارے میں سلا ہوا کپڑا دینا ضروری نہیں ہے ، بغیر سلا ہوا کپڑا جس سے بدن کا اکثر حصہ چھپ جائے ؛ دے سکتے ہیں، مثلا : قمیص ، جبہ ، بڑی چادر وغیرہ۔ قال الحصکفی : (أو کسوتہم بما) یصلح للأوساط وینتفع بہ فوق ثلاثة أشہر، و (یستر عامة البدن)قال ابن عابدین : (قولہ ویستر عامة البدن) أی أکثرہ کالملاء ة أو الجبة أو القمیص أو القباء قہستانی۔ ( الدر المختار مع رد المحتار : ۷۲۶/۳، کتاب الایمان ، ط: دار الفکر، بیروت )



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات