• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 159941

    عنوان: ”قسم کھاتا ہوں یہ کام نہیں کروں گا“ پھر وہ كام كرلیا تو كیا كفارہ ہے؟

    سوال: حضرت، میں نے بیوی سے یہ الفاظ کہے: ”قسم کھاتا ہوں یہ کام نہیں کروں گا“۔ پھر کچھ دنوں بعد وہ کام کر لیا۔ اب اس کا کفارہ کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 159941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:903-790/L=7/1439

    صورتِ مسئولہ میں اگر آپ نے وہ کام کرلیا توآپ پر قسم کا کفارہ ادا کرنا ضروری ہے،اور قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دونوں وقت کھانا کھلاجائے یا ایک ایک جوڑاکپڑا دیا جائے اور اگر ان دونوں (کھانے کھلانے یا کپڑا پہنانے) کی قدرت نہ ہو تو تین دن مسلسل روزے رکھے جائیں۔واضح رہے کہ کھانا کھلانے یا کپڑا پہنانے پر قدرت ہوتے ہوئے روزے رکھ لینا کافی نہ ہوگا۔ وکفارتہ تحریر رقبة أو أطعام عشرة مساکین أو کسوتہم بما یستر عامة البدن وإن عجز عنہا وقت الأداء صام ثلاثة أیام ولاء (تنویر الأبصار مع رد المحتار، مطلب کفارة الیمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند