• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 159591

    عنوان: اگر اللہ مجھے پاس کردے تو میں ۱۰/ دن کی جماعت میں جاوٴں گا

    سوال: حضرت، میں نے نیت کیا تھا کہ اگر اللہ مجھے پاس کردے تو میں ۱۰/ دن کی جماعت میں جاوٴں گا۔ اور میں چلا بھی گیا، پر اب مجھے لگ رہا ہے کہ میں نے ۱۰/ دن کی جماعت کا ایصال ثواب کر دیا اپنے والد کو، ایسا مجھے لگ رہا ہے۔ تو کیا میری منت پوری ہوگئی؟ شکریہ

    جواب نمبر: 159591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:691-568/B=7/1439

    صورت مسئولہ میں آپ کی نذر ہی منعقد نہ ہوئی کہ آپ پر اس کا پورا کرنا لازم ہوتا؛ کیوں کہ نذر کی صحت کے لیے جہاں اور کئی شرطیں ہیں، ان میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ جس چیز کی نذر مانی جارہی ہے وہ عبادت مقصودہ میں سے ہو، اور جماعت میں جانا عبادت مقصودہ نہیں، تاہم جب آپ دس دن کے لیے جماعت میں چلے گئے اور اس میں کیے ہوئے نیک اعمال کا ثواب اپنے والد محترم کو پہنچایا، تو شرعاً اس طرح کا ایصالِ ثواب درست ومعتبر ہے، ومنہا أن یکون قربة مقصودة․ بدائع الصنائع: ۴/ ۲۲۸، کتاب النذر، ط: زکریا دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند