Pakistan
سوال # 158331
Published on: Jan 27, 2018
جواب # 158331
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:566-30T/H=5/1439
انسان کو ہروقت سچ بولنا چاہیے، آپ کی بیوی نے حلفاً سچ بولنے اور کوئی بات نہ چھپانے کی بات کہی تھی، اگر انھوں نے بلاعذ شرعی جھوٹ بولا تو گناہ کا کام کیا جس سے توبہ واستغفار لازم ہے؛ البتہ اس کی وجہ سے اولاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، تقدیر پر راضی رہنا چاہیے۔ عن عبد اللہ بن مسعود قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: علیکم بالصدق فإن الصدق یہدی إلی البر، وإن البر یہدی إلی الجنة، وما یزال الرجل یصدق ویتحری الصدق حتی یکتب عند اللہ صدیقا، وإیاکم والکذب فإن الکذب یہدی إلی الفجور، وإن الفجور یہدی إلی النار، وما یزال العبد یکذب ویتحری الکذب حتی یکتب عند اللہ کذابا․ (جامع الترمذي: ۲/۱۸باب ما جاء في الصدق والکذب ط: اتحاد دیوبند)
چونکہ یہ یمین غموس ہے؛ اس لیے مالی کفارہ واجب نہیں توبہ واستغفار کافی ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر وناظر جاننا یہ اہل باطل کا عقیدہ ہے وہي کبیرة مطلقا․․․ إن حلف علی کاذب عمدا کَوَ اللہ ما فعلت کذا عالما بفعلہ ․․․ ویأثم بہا فتلزمہ التوبة قال الشامي: إذ لا کفارة في الغموس یرتفع بہا الإثم فتعینت التوبة للتخلص منہ (الدر مع الرد: ۵/ ۴۷۶کتاب الأیمان، ط: زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
ایک قسم کا کفارہ پاکستانی روپئے کے حساب سے کتنا ہوگا؟ نیز، کیا یہ رقم صرف ایک شخص کو دینا کافی ہے یا دس افراد الگ الگ کو دینا ہوگا؟
میں نے منت مانی تھی کہ اگر میں کامیاب ہوگیا تو روز کورس مکمل ہونے تک ۶/ رکعات شکرانہ نماز پڑھوں گا، لیکن کچھ وجوہات اور کچھ لاپرواہی کی وجہ سے نہیں کرسکا، اب میں کیا کروں؟ کیا اب مجھے وہ تما م نمازیں ادا کرنا ضروری ہے؟ براہ کرم، تفصیلی جواب دیں۔
ایک دفعہ سیگریٹ پیتے ہوئے پکڑاگیا تھا، اس کے بعدمیرے والدین نے مجھے بہت سمجھایا اور انہوں نے سیگریٹ چھوڑنے کے لیے مجھے قرآن مجید کے اوپر ہاتھ رکھ کر قسم دی کہ آئندہ سیگریٹ نہیں پیوں گا جب کہ کچھ عرصے کے عمل کے بعد میں قسم توڑ چکاہوں، اس کا کفارہ کیاہوگا؟
میرے ایک دوست کی ماں نے یہ منت مانی کہ جب میرا لڑکا نوکری پاجائے گا تو میں اور میرا لڑکا اس کی تنخواہ سے عمرہ کرنے جائیں گے۔ اب حال یہ ہے کہ الحمد للہ اس کو نوکری مل گئی ہے، لیکن پھر بھی اس کے پاس عمرہ کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے زیادہ پیسہ نہیں ہے۔ وہ کیا کرے؟ یا تو وہ تین یا چار مہینہ کی تنخواہ جمع کرے اس کے بعد یہ ممکن ہے یا وہ اپنے والد کے پیسہ سے عمرہ کرے؟ اور اگر میرا دوست اپنے بجائے اپنے والدین کو عمرہ پر بھیجنا چاہے تو کیا یہ درست ہے؟
جب میرا نکاح ہوا تو میں نے نذر مانی تھی کہ میں ساری زندگی ہر نماز کے ساتھ دو نفل شکرانہ کی ادا کروں گی، کیوں کہ جہاں میں چاہتی تھی وہی میری شادی ہوئی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسی نذر ماننا صحیح ہے یا نہیں؟ اور کیا ہر نماز کے ساتھ مجھے نفل ادا کرنی پڑے گی، جب کہ عصر اور فجر کی نماز کے ساتھ نفل نمازپڑھنا منع ہے۔ اور کیا میں رات کی نماز کے ساتھ پورے دن کی نفل جو شکرانہ کی مانی ہے پڑھ سکتی ہوں یا ہر نماز کے ساتھ پڑھنی ہوگی؟ برائے مہربانی ضرور تفصیل سے جواب دیجئے گا۔ دعا میں یاد رکھیے گا۔
مجھے کچھ نوجوانوں کی غلط صحبت کی وجہ سے بری عادت کی لت لگ گئی ہے، جن سے میں نجات حاصل کرنا چاہتا ہوں، لیکن نفس کے آگے مجبور ہو جاتا ہوں۔ گزشتہ دنوں میں نے نیت کی کہ دوبارہ اگر میں نے مشت زنی کی تو میں ایک مہینہ تک ہر نماز کے ساتھ ۲/رکعت نفل زیادہ پڑھوں گا، اس نیت کرنے سے مجھے بہت فائدہ بھی ہوا، مگر مہینہ کے اٹھائیسویں دن کو میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا، اور دوبارہ سے وہ عمل کردیا جس سے میں بچنا چاہتا تھا۔ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔ آیا مجھے اپنی اس نیت کو توڑنے کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا یا صرف استغفار کر کے دوبارہ نیت کرلوں؟ مجھے اس بات سے بھی آگاہ کریں کہ میرا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟
قرآن کی جھوٹی قسم کھالے تو اس کا فدیہ کیا ہے؟