• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 15325

    عنوان:

    عرب ممالک میں لوگ اکثر بات کرتے وقت واللہ کہتے ہیں۔ کیا یہ مستحسن ہے؟

    سوال:

    عرب ممالک میں لوگ اکثر بات کرتے وقت واللہ کہتے ہیں۔ کیا یہ مستحسن ہے؟

    جواب نمبر: 15325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1318=1059/1430/ل

     

    واللہ الفاظ قسم میں سے ہے، مخاطب کو اگر کسی بات میں شبہ ہو تو اپنے کلام کو موٴکد کرنے کے لیے قسم کھائی جاتی ہے، قسم بوقت ضرورت کھانی چاہیے، بات بات میں قسم کھانا اچھا نہیں۔ والیمین باللہ تعالیٰ لا یکرہ وتقلیلہ أولی من تکثیرہ (رد المحتار: ۵/۴۷۴، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند