• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 148846

    عنوان: مشت زنی کا گناہ ہونے پر 1000رکعات نفل پڑھنے کی قسم کھائی تھی، میں اپنی قسم میں حانث ہوگیا میرے لیے کیا حکم ہے؟

    سوال: مفتی صاحب میں نے قسم کھا کر کہا کہ اگر میں نے دوبارہ مشت زنی کی تو میں 1000 نفل پڑھوں گا۔ اب میں حانث ہو گیا ہوں، اسلام میں میرے لئے کیا حکم ہے ؟ نیز میں گردوں کا مریض بھی ہوں۔

    جواب نمبر: 148846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 623-538/H=5/1438

    جب کہ قسم کھاکر لازم کرلیں تو حانث ہوجانے کی صورت میں ان نوافل کا پڑھنا واجب ہوگیا اگر مرض کی وجہ سے طویل رکعات نہ پڑھ سکیں تو مختصر مختصر یعنی چھوٹی چھوٹی سورتوں سے حسب سہولت پڑھ کر پوری ایک ہزار رکعات ادا کرلیں: فرکن النذر ہو الصیغة الدالة علیہ وہو قولہ للہ عز شانہ علي کذا أو علي کذا اھ بدائع الصنائع ج۱ص۳۳۳ (دار الکتب العلمیہ بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند