• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 148641

    عنوان: کیا زبان سے یہ الفاظ ادا کرنے سے شرعی منت لازم ہو جاتی ہے ؟

    سوال: ۱۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگرآئندہ میں نے نماز نہ پڑھی تو 500 روپے صدقہ کروں گا۔ ۲۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگرآئندہ میں نے فلاں گناہ کیا تو 5000 روپے صدقہ کروں گا۔اگر یہ الفاظ زبان سے ادا کرنے کے بعد کئی نمازیں بھی نہ پڑھیں اور وہ گناہ بھی کئی بار کیا، تو اس کا کفارہ کیا بنے گا؟ ہر نماز نہ پڑھنے پر 500 روپے صدقہ کرنا ہو گا اور ہر بار وہ گناہ کرنے پر 5000 روپے صدقہ کرنا ہو گا؟ خیراً

    جواب نمبر: 148641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 624-630/M=5/1438

    (۱،۲) مذکورہ الفاظ کے ذریعہ منت منعقد ہوگئی اس کے بعد آپ نے نماز نہیں پڑھی تو آپ پر لازم ہے کہ ۵۰۰/ روپئے صدقہ کریں اور گناہ کا ارتکاب بھی ہوا تو ۵۰۰۰/ روپئے صدقہ کردیں، اور چونکہ الفاظ میں تکرار نہیں ہے اس لیے ایک مرتبہ صدقہ کردینا کافی ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند