• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 14300

    عنوان:

    بہت سالوں پہلے میں نے اللہ کے ساتھ بہت ساری منتیں توڑی ہیں ۔ اس میں کچھ خاص وقت کے روزے بھی شامل ہیں جن کو میں نے نہیں رکھا اور وقت گزر گیا۔ لیکن مجھے یقین سے معلوم نہیں کہ ان کی تعداد کیا ہے؟ میں اس کا کفارہ جاننا چاہتی ہوں۔ اور کیا محض سوچنے سے منت ہوجاتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14300

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1229=1168/ب

    منت کی صحت کے لیے منت کے الفاظ کا کہنا شرط ہے، اس کے بغیر محض سوچنے سے نہ نذر منعقد ہوتی ہے اور نہ ہی اس کا کفارہ ہے۔ اگر آپ نے صرف منت سوچی ہے، منت کے بارے میں تو آپ پر کچھ کفارہ واجب نہیں ہے، اگر آپ نے تلفظ کیا ہے، اس کے بعد آپ نے منت کی ادائیگی نہیں کی تو جس قدر تعداد منت کے بارے میں آپ کا غالب گمان ہوگا، اتنے کفارے کی ادائیگی ضروری ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند