• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 14259

    عنوان:

    میرے ایک دوست نے ایک بار قسم کھائی [میں اللہ، اپنے والدین اور تمام انبیاء کی قسم کھاتاہوں کہ فلاں کام نہیں کروں گا] مگر اس نے وہ کام پھر کردیا۔ ایسی صورت میں اسے ایک قسم کا کفارہ دینا ہوگا یا کئی قسموں کا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14259

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1072=1072/م

    غیر اللہ کی قسم کھانا ناجائز ہے، آپ کے دوست نے اپنے والدین اور انبیاء کی قسم کھاکر گناہ کا کام کیا، اس کو اللہ سے معافی مانگنی چاہیے اور آئندہ اس طرح کی قسم کھانے سے احتیاط کرنی چاہیے، البتہ اللہ کی قسم منعقد ہوگئی اور صورت مسئولہ میں آپ کے دوست کو صرف ایک قسم کا کفارہ دینا ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند