• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 12599

    عنوان:

    میں ایک آفس میں کام کرتا ہوں۔کچھ دن پہلے آفس سے ایک لڑکے کا موبائل غائب ہوگیا۔ اب شبہ ہر ایک پر ہے۔ ہم نے موبائل ملنے کی ہر ممکن کوشش کرلی، لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے۔اب سب لڑکے قرآن اٹھانے کو کہہ رہے ہیں او رقرآن کی قسم لے رہے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا ہم اس کے لیے قرآن اٹھاسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 747=747/م

    اگر آپ نے موبائل نہیں لیا ہے اور بلاوجہ آپ پر شبہ کیا جارہا ہے، اور شبہ دور ہونے کی صرف یہی صورت ہو کہ آپ قرآن اٹھاکر کہہ دیں کہ ہم نے موبائل نہیں اٹھایا ہے تو اس کے لیے قرآن اٹھاسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند