• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 9745

    عنوان:

    میں دراصل اپنی ایک اہم پریشانی کے بارے میں آپ سے مشورہ لینا چاہتا ہوں کی دین اس کے بارے میں کیا کہتا ہے۔ پریشانی کچھ اس طرح ہے۔ دراصل میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جو میرے بہنوئی کی پھوپھی کی لڑکی ہے، مگر اس کے گھر والوں نے اس کا رشتہ کسی اور لڑکے سے کردیا اور وہ لڑکی بھی اس لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی اورنہ ہی میرے گھر والے اس لڑکی سے میری شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اب میں اس کشمکش میں ہوں کہ گھر والوں کی بات مانوں یا اس لڑکی سے شادی کرلوں؟ آپ اس سلسلہ میں مجھے بتائیں کہ کیا کرنا ٹھیک ہوگا؟

    سوال:  

    جواب نمبر: 9745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2609=1/ ھ

    اپنی چاہت کے بجائے گھروالوں کی رائے پر عمل کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند