• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 9434

    عنوان:

    نکاح خوانی کے بعد اکثر لوگ مصافحہ کرتے ہیں اور گلے ملتے ہیں،کیا یہ صحیح ہے؟ (۲) مصافحہ کرنے کا اور گلے ملنے کا طریقہ کیا ہے؟

    سوال:

    نکاح خوانی کے بعد اکثر لوگ مصافحہ کرتے ہیں اور گلے ملتے ہیں،کیا یہ صحیح ہے؟ (۲) مصافحہ کرنے کا اور گلے ملنے کا طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 9434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2469=1936/ ھ

     

    (۱) یہ محض مروجہ رسم ہے کہ جو لائق ترک ہے، شرعاً اس موقعہ پر مصافحہ و معانقہ صحیح نہیں۔

    (۲) مصافحہ دونوں ہاتھ سے مستحب ہے اورایک سے جائز ہے، معانقہ کا طریقہ یہ ہے کہ اظہار موٴدت ومحبت میں طویل زمانہ کے بعد ملاقات پر سینہ سے سینہ ملانا یہ بھی مثل مصافحہ تمام التحیة کے قبیل سے ہے اصل تحیہ تو سلام ہی ہے، معانقہ جائز ہے، بشرطیکہ دونوں یا دونوں میں سے کسی ایک کے فتنہ میں ابتلاء کا اندیشہ نہ ہو، بلکہ محض اظہار مسرت و مودت ہی مقصود ہو نیز دونوں یا ایک کے حق میں تکلیف کا موجب بھی نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند