• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 9188

    عنوان:

    کیا منگنی کے لیے ضروری ہے کہ کوئی تقریب منعقد کی جائے اور انگوٹھی پہنائی جائے یا صرف بات پکی کرلینے سے منگنی ہوجاتی ہے؟ کیوں کہ میری منگنی کناڈا میں ہے اور میری کوئی مناسب تقریب نہیں ہوئی صرف فون پر بات پکی ہوئی ہے، تو کیا میری منگنی ہوجائے گی؟ (۲) کیا اپنی منگیتر کے حصہ کی قربانی کرسکتے ہیں؟ یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ منگیتر سے پکا رشتہ نہیں ہوتا ہے، تو کیا اسلام میں اس چیز کی اجازت ہے کہ اپنی منگیتر کے حصہ کی قربانی کی جائے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2106=1936/ د

    (۱) الف: غیر شرعی رسم ہے، ضروری نہیں بلکہ قابل ترک ہے۔ (ب) بات پکی کرلینا کافی ہے۔ (ج) ہوجائے گی۔

    (۲) اگر اس پر قربانی واجب ہے تو اس کی اجازت سے کراسکتے ہیں، اور واجب نہ ہونے کی صورت میں قربانی کرکے ثواب اس کو پہنچاسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند