• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 904

    عنوان:

    جس عورت کو کہنی سے شہوت کے ساتھ مس کیا ہو‏، کیا اس کی بیٹی سے شادی ہوسکتی ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص ساتھ بیٹھی عورت کوشہوت کے غلبے میں کہنی سے مس کرے اور بعد میں تائب ہوجائے تو کیا وہ اس عورت کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  998/هـ = 738/هـ)

     

    اس شخص کو اس عورت کی بیٹی سے شادی کرنا نہ فرض ہے نہ واجب نہ سنت نہ مستحب بلکہ شادی سے باز رہنا ہی احوط ہے. باقی اگر اس کے باوجود کرنا ہی چاہے تو چونکہ مس بالشہوت میں تفصیل بہت ہے اس لیے اس شخص کو چاہیے کہ بجائے لکھ کر فتویٰ معلوم کرنے کے براہِ راست حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کی خدمت میں حاضر ہوکر معلوم کرے اور پھر اس کے مطابق عمل کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند