• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 8979

    عنوان:

    میرے نکاح کے وقت مجھے مہر وغیرہ کی کوئی جانکاری نہیں تھی اور نہ ہی کسی نے اس بارے میں مجھے بتایا۔ جس کی وجہ سے میں اپنی بیوی کو مہر ادا نہ کرسکا۔ اب سنا ہے کہ بنا مہر ادا کئے اپنی بیوی کو ہاتھ لگانا بھی گناہ ہے۔ تو کیا میں گناہ گار ہوا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1516=1270/ ل

    مہر ادا کیے بغیر بھی اپنی بیوی کو ہاتھ لگانا جائز ہے، اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔

    جلد از جلد جب سہولت ہو مہر کی ادائیگی کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند