• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 7885

    عنوان:

    میں اپنے خاندان کے ایک لڑکے کو پسند کرتی ہوں اوراس سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے تین بار استخارہ کیا اور تینوں بار اس کے بارے میں آیا۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیا میں اس کے بارے میں اپنے ماں باپ سے بات کروں یا اس کی طرف سے رشتہ بھیجنے کا انتظار کروں،جب کہ اس نے ابھی تک ایسی کوئی بات نہیں کی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 998=998/ م

    آپ اس بارے میں اپنے والدین سے مشورہ کریں، اپنے استخارہ کا حال بھی بیان کردیں، والدین کی اجازت ومرضی کے بغیر کوئی قدم نہ اٹھائیں، ان شاء اللہ اسی میں خیر و برکت ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند