• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 7261

    عنوان:

    میں شادی کے بارے میں آپ سے کچھ مشورہ چاہتی ہوں۔ (۱) اگر کوئی لڑکی سید ہے (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب سے)تو اس کو دوسرے سید سے شادی کرنا چاہیے یا یہ بات زیادہ اہم نہیں ہے؟ سب سے بہتر کیا ہے؟ (۲) اس بارے میں مجھے آپ کا مشورہ درکار ہے۔ مثلاً مجھے کسی سے شادی کی ایک تجویز ملی ہے اور اس لڑکے کے گھر والے بہت اچھے ہیں۔ اس کے دنیاوی حالات وغیرہ اچھے ہیں اور میرے والدین اس سے خوش ہیں۔ وہ نمازی ہے، ٹی وی نہیں دیکھتا ہے، اور تصویر وغیرہ نہیں لیتا ہے۔ اس میں دو چیزیں ہیں جس کے بارے میں میرادل مطمئن نہیں ہے:(۱)وہ داڑھی نہیں رکھتا ہے۔ (۲) وہ مجھے اپنے چھوٹے بھائیوں سے (جو کہ مجھ سے عمر میں بڑے ہیں)پردہ نہیں کروانا چاہتا ہے۔ یہاں تک وہ کہتا ہے کہ ان کے ساتھ مذاق اور بات کرو کیوں کہ ان کی مشترکہ فیملی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ہر ایک سے حجاب (پردہ) کرنے کو کہتا ہے۔ تاہم،کیا وہ غلط نہیں ہے؟مجھے آپ کا مشورہ درکار ہے کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7261

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1514=1430/ د

    (۱) سادات یا شیوخ یعنی کفو میں شادی کرنا چاہئے۔

    (۲) دیور سے بھی پردہ کرنا ضروری ہے، ان سے ہنسی مذاق کرنا سخت گناہ ہے، حدیث میں خاص طور پر دیور سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور احتیاط برتنے کی تاکید فرمائی گئی ہے۔ ڈاڑھی رکھنا واجب ہے، کاٹنا یا منڈانا گناہ کبیرہ ہے، اگر آئندہ اس کے اصلاح کی امید ہو اورآپ کے والدین مطمئن ہوں تو نکاح کرسکتی ہیں، اس کے لیے آپ استخارہ کرلیں، استخارہ کا طریقہ بہشتی زیور میں لکھا ہوا ہے، استخارہ سے ان شاء اللہ اطمینان کلی حاصل ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند