• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 69958

    عنوان: عورت چار شادیاں کیوں نہیں کر سکتی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علما کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورت چار شادیاں کر سکتی ہیں یا نہیں؟ اگر کر سکتی ہیں؟ اور اگر نہیں کر سکتی تو کیوں؟ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلا جواب مرحمت فرمائیں۔ شکریہ اور یہ جواب ہمیں آپ باقاعدہ اسٹمپ کے ساتھ بھیجیں تو بہت ہی مہربانی ہو گی۔

    جواب نمبر: 69958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1353-1434/H37=01/1438
    قرآنِ کریم حدیث شریف کی روشنی میں ایک عورت کو بیک وقت چار شوہروں سے نکاح کرنے کی اجازت نہیں بلکہ ہر وہ شخص کہ جس میں ذراسی عقل و فہم ہے اس کے نزدیک بھی ایک عورت کو ایک وقت میں دو شوہروں سے شادی کی اجازت نہیں ہو سکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند