• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 69828

    عنوان: شادی سے پہلے بیوی سے فون پر بات؟

    سوال: کیا میں روزانہ موبائل ذریعہ شادی سے پہلے اپنی ہونے والی بیوی سے بات کرسکتاہوں یا نہیں؟کیوں کہ آج کل لڑکے اور لڑکیاں موبائل کے ذریعہ ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں اور مجھے یہ ناپسند ہے ۔

    جواب نمبر: 69828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1365-1451/H37=01/1438

    اجنبی لڑکے اور لڑکیوں کا موبائل پر بھی بات چیت کرنا ناجائز بلکہ حرام ہے آپ کا اپنی ہونے والی بیوی سے بھی بات چیت کرنے کا یہی حکم ہے نکاح سے پہلے وہ اجنبیہ ہے اگر بات چیت وغیرہ کا تقاضہ زیادہ ہے تو جلد از جلد نکاح کرلیجئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند