• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 69797

    عنوان: بچوں کا نفقہ (اخراجات) شوہر کے ذمہ لازم ہے

    سوال: میں اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں پریشان ہوں، میرے شوہر ایک غیر شرعی معاملے میں مجھ سے دور ہوگئے ہیں اور پانچ سال سے مجھے سے کوئی رابطہ نہیں رکھا ہے،میں اس کو طلاق دینا نہیں چاہتی ہوں، لیکن ان کا رویہ بہت الگ ہے، میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ میں اپنے بچوں کے حقوق کے بارے میں کیسے پر امید ہوسکتی ہوں؟میں نے اپنی زندگی تقریبا ً بیوہ کی طرح گذاری ہے، لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچوں کو وراثت میں ان کا حق ملے؟

    جواب نمبر: 69797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1047-868/D=12/1437

    اگر شوہر نے طلاق نہیں دیا ہے تو آپکا رشتہ زوجیت ان کے ساتھ قائم ہے ان سے بے ربط ہوکر زندگی گذارنا اچھا نہیں ہے کسی تدبیر سے ان کے ساتھ ربط پیدا کرنے اور تعلقات خوشگوار بنانے کے کوشش کریں۔
    بچوں کا نفقہ (اخراجات) شوہر کے ذمہ لازم ہے آپ اس کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔
    اسی طرح اگر شوہر کا انتقال ہو جاتا ہے تو ان کے ترکہ میں آپ بیوی ہونے کی حیثیت سے اور بچے اولاد ہونے کی حیثیت سے وراثت کے حق دار ہوں گے، آپ کو اور بچوں کو اس کا دعویٰ اور مطالبہ کرنے کا حق ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند