• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 69580

    عنوان: نکاح میں لڑکی کی جگہ اگر لڑکی کی ماں قبول ہے بول دے تو کیا نکاح ہوجائے گا؟

    سوال: نکاح میں لڑکی کی جگہ اگر لڑکی کی ماں قبول ہے بول دے تو کیا نکاح ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 69580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 869-898/B=11/1437 اگر لڑکی بالغہ ہے تو وہ اپنے نکاح کی خود مختار ہو جاتی ہے اسے اپنے نکاح کی اجازت خود دینی چاہئے یا خود نکاح کو قبول کرنا چاہئے، اس کی ماں اگر اس کی طرف سے قبول کرے تو وہ قبول معتبر نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند