• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 69521

    عنوان: بدون اولیاء كی اجازت كے غیر کفو میں لڑکی کا نکاح ہوگا یا نہیں؟

    سوال: ایک لڑکا لڑکی شادی کرنا چاہتے ہیں دونوں دیندار ہیں ماشاء اللہ۔ لڑکے کے گھر والے تیار ہیں لیکن لڑکی کی ماں اور بہنیں تیار نہیں ہیں صرف اس وجہ سے کہ لڑکی شیخ ہے اور لڑکا انصاری برادری کا ہے۔ تو لڑکی کے گھر والے نچلی ذات کی وجہ سے شادی نہیں کرنا چاہتے اور لڑکی پر دباوٴ ڈالا جارہاہے۔ تو اس صورت میں کیا کیا جانا چاہیے؟

    جواب نمبر: 69521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 826-702/D=11/1437 غیر کفو میں لڑکی کا نکاح بدون اولیاء کی اجازت اگرچہ منعقد ہوجاتا ہے لیکن وہ فسخ کراسکتے ہیں پس لڑکے والوں کو چاہئے کہ لڑکی کے گھر والوں کو تیار کریں، بغیر ان کی مرضی کے نکاح کا اقدام نہ کریں۔ لڑکی کے گھر والوں کو حالات اور وقت کی نزاکت پیش نظر رکھنا چاہئے اگر لڑکی کے پیر پھسلنے کا ڈر ہوتو مذکورہ جگہ میں نکاح کردینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند