• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 69511

    عنوان: جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی سے نکاح كا حكم؟

    سوال: میرے ایک عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں تو کیا میں اس عورت کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہوں ؟ شریعت کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 69511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1132-1111/M=12/1437 اجنبیہ عورت کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرنا، حرام ہے اس سے توبہ استغفار کرنا چاہئے، اگر اس ناجائز تعلق سے مراد زنا کا صدور ہے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگئی۔ لہٰذا ایسی صورت میں اس عورت کی بیٹی سے آپ کے لیے شادی کرنا جائز نہیں ہوگا اور اگر زنا کے علاوہ کسی فعل کا ارتکاب ہوا ہے تو اس کی پوری وضاحت فرما کر سوال دوبارہ کرلیں یا مقامی مفتی صاحب کو زبانی بتا کر حکم شرعی دریافت کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند