• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 68493

    عنوان: نکاح اور مباشرت کے درمیان محدود وقت کیا ہے؟

    سوال: نکاح اور مباشرت کے درمیان محدود وقت کیا ہے؟یعنی کہ اگر کسی شخص کی شادی ہوگئی مگر وہ ایک سال یا دو سال یا تین مہینے کے بعد مباشرت کرتاہے تو سوال یہ ہے کہ نکاح کے بعد نکاح کو مکمل کرنے کے لیے مباشرت کے لیے کتنی مدت ہونا چاہئے؟اور کتنی مدت کے بعد نکاح حرام یا ختم ہوجاتاہے؟ براہ کرم، شبے کا زالہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1514-1496/H=01/1438

    (۱) کوئی محدود وقت نہیں باقی نکاح ہوجانے کے بعد بغیر کسی ضرورت شدیدہ اور بغیر کسی وجہ شرعی کے تاخیر کرنا بھی مناسب نہیں۔

    (۲) ایسا کوئی وقت نہیں ہے کہ جس کے بعد خود بخود نکاح حرام یا ختم ہوجاتا ہو معلوم نہیں کہ آپ کو شبہ کیا درپیش ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند