• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 68306

    عنوان: کیا کامیاب شادی کے لئے ایک ہی برادری میں شادی کرنا ضروری ہے؟

    سوال: میں یہ سوال پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا کامیاب شادی کے لئے ایک ہی برادری میں شادی کرنا ضروری ہے؟کچھ لوگ ایک ہی برادری میں شادی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو کیا ہم سبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کررہے ہیں؟جب کہ ہم سب حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں، اکثر لوگ اس سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں، اور برادری سے ہٹ کر شادی کی مخالفت کرتے ہیں اور اپنی شناخت کی بات کرتے ہیں۔ براہ کرم، یہ شبہ دور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1239-1145/B=01/1438

    اپنی برادری میں شادی کرنے سے میاں بیوی کی زندگی خوشگوار گذرتی ہے۔ دوسرا بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ توالد و تناسل کا سلسلہ یعنی نسب کے سلسلہ کا صحیح توازن رہتا ہے۔ اگر کوئی لڑکی غیر برادری میں نکاح کرے پس اگر اپنے ولی کی اجازت اور اس کی رضامندی سے نکاح کیا ہے تو وہ نکاح شریعت اسلام میں صحیح ہوجاتا ہے اور اگر غیر برادری میں نکاح کرلیا اور ولی سے پوچھے بغیر کرلیا تو یہ نکاح بھی صحیح ہوجاتا ہے مگر لڑکی کے ولی کو اختیار ہوتا ہے وہ نکاح کو فسخ کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند